گوگل سرچ انجن میں’ اے آئی‘ کا استعمال بڑھانے کیلئے نیا فیچر متعارف
کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) گوگل سرچ انجن کی بالادستی کو برقرار رکھنے کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل سرچ میں رئیل ٹائم وائس ٹو سرچ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل موبائل ایپ میں گوگل سرچ سے بات چیت کرسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارف کو اپنے موبائل پر بول کر ایک سوال گوگل سرچ کو فراہم کرنا ہوگا اور کمپنی کی جانب سے اس کے جواب میں سرچ نتائج فراہم کیے جائیں گے۔
اس کے بعد آپ سرچ نتائج کے حوالے سے مزید سوالات پوچھ سکتے ہیں اور گوگل سرچ کی جانب سے رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گوگل میں پہلے ہی وائس ٹو سرچ کا آپشن موجود ہے مگر ابھی آپ کسی موضوع پر صرف ایک بار ہی سرچ کرسکتے ہیں۔