چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے صوبہ ہائی نان میں واقع تجارتی خلائی جہاز لانچ مرکز سے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹس کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 24 واں گروپ ہیں، جنہیں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments