کیڑوں کو بھگانے کیلئے آگ جلانے والی خاتون خود بھی جل گئی

عجیب خبریں

نیو یارک: (روزنامہ دنیا ) امریکا میں ایک خاتون نے کار میں موجود کیڑوں کو بھگانے کے لیے آگ جلائی تو وہ خود بھی جل گئیں تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں 31 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔خاتون کو گاڑی میں بیڈ بگز نامی کیڑے دکھائی دئیے تو انہوں نے خوفزدہ ہو کر الکوحل چھڑکا اور آگ لگا دی، لیکن اس کوشش میں وہ خود بھی جھلس گئیں۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی وہاں پہنچ گئی جبکہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون نے کہا کہ انہیں کچھ سمجھ نہ آیا کہ کیا کروں پھر انہوں نے الکوحل کا چھڑکاؤ کر کے آگ لگا دی ایک دم آگ بھڑکنے سے وہ خوفزدہ ہو گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں