نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکانیا ویرینٹ اومی کرون 40ممالک میں پہنچ گیا،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- اومی کرون سےابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- لوگ نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- شہری پہلےسےثابت شدہ حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- بچاؤکےلیےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوویکسین لگائی جائے ،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- ویکسین کواپ گریڈکرنےسےمتعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے،عالمی ادار صحت
  • بریکنگ :- نئے ویرینٹ کےخلاف بھی پہلےسےموجودویکسین کااستعمال جاری رکھاجائے،عالمی ادارہ صحت
Coronavirus Updates

تین گھنٹے ایک منٹ تک برف میں بیٹھنے کا عالمی ریکارڈ

عجیب خبریں

ولنیئس:(روزنامہ دنیا) براعطم یورپ کے ملک لیتھوینیا کے شہری ویلران رومانوفسکی نے مسلسل تین گھنٹے اور ایک منٹ کے لئے گردن سے پاؤں تک برف میں بیٹھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلران نے یہ کارنامہ لیتھوینیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ایک مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔یہ منظر دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی شامل تھے ۔اگرچہ یہ ریکارڈ ان نمائندوں کے سامنے بنایا گیا لیکن پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ جائے گا۔

تصدیق تک برف میں سب سے زیادہ دیر بیٹھے رہنے کا عالمی ریکارڈ فرانسیسی شہری رومین وانڈن ڈورپ کے پاس رہے گا جنہوں نے دسمبر 2020 میں دو گھنٹے 35 منٹ تک مسلسل برف میں بیٹھ کر یہ ورلڈریکارڈ قائم کیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں