واحد کالج کی اکلوتی طالبہ نے گریجویشن مکمل کر لی

کاگاوا، جاپان: (ویب ڈیسک) جاپانی جزیرے پر بنے واحد کالج کی 15 سالہ اکلوتی طالبہ نے گریجویشن مکمل کر لی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اکینو اماناکا جو مغربی جاپان کے ایک دور دراز جزیرے پر واقع اپنے کالج کی اکلوتی طالبہ تھیں جنہوں نے اس موسم بہار میں اکیلے گریجویشن کرنے پر اپنے اساتذہ، خاندان اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مغربی جاپان میں کاگاوا شہر کے ساحل سے 15 کلومیٹر دور واقع اوتیشیما جزیرہ اسی شہر کا حصہ ہے جس کا رقبہ 0.6 مربع کلومیٹر اور ساحلی پٹی تقریباً 3.8 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے، اس جزیرے پر 34 افراد رہائش پذیر تھے۔

ماہی گیری جزیرے پر رہنے والوں کی اہم ذریعہ آمدنی ہے تاہم جزیرے کو عمر رسیدہ آبادی کا سامنا ہے، ایماناکا اس جزیرے کی 18 سال سے کم عمر والی واحد رہائشی ہیں۔

کالج میں اپنے گزشتہ 9 سالوں کی عکاسی کرتے ہوئے ایماناکا نے کہا کہ یہ وقت بہت جلدی گزر گیا اور پتہ نہیں چلا، میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اپنے کالج کی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، اپنے اساتذہ، میرے خاندان اور جزیرے کے لوگوں کے تعاون کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں