4512 بار سگریٹ نوشی پر جرمانے کی مد میں 11 ہزار ڈالر ضائع

اوساکا: (ویب ڈیسک) جاپانی سول افسر نے کل 14 برس میں لگ بھگ 4512 مرتبہ سگریٹ نوشی کر کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور اس مد میں 11 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کیا جو پاکستانی روپوں میں 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم بنتی ہے۔

جاپان میں دفاتر میں سگریٹ نوشی کے قوانین بہت سخت ہے لیکن ڈائریکٹر درجے کے ایک سرکاری افسر نے ہزاروں مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی اور خوشی خوشی جرمانہ بھی ادا کیا، یہ رقم اس کی تنخواہ سے کاٹ لی گئی جو اب 31 لاکھ روپے یعنی 11 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

یوں 61 سالہ افسر نے 14 برس 6 ماہ کے دوران کل 4512 مرتبہ سگریٹ نوشی کی اور یوں اپنے قیمتی وقت کے 355 گھنٹے صحت اور رقم کی بربادی میں ضائع کر دیئے۔

ستمبر 2022 میں ادارے کے افرادی قوت دفتر کو کئی شکایات اور درخواستیں موصول ہوئیں جن میں افسر کی تمباکو نوشی کے بارے میں پوچھا گیا تھا، یہاں تک کہ اس نے کئی مرتبہ تمباکو نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کی اور امیدوار سے انٹرویو کے دوران بھی سگریٹ پیتا رہا۔

معلوم ہوا کہ سگریٹ نوشی کی شدید طلب والا افسر مجموعی طور پر 14 لاکھ جاپانی ین جرمانہ دے چکا ہے، یہ رقم اس کی تنخواہ سے کاٹی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جاپان میں تمباکو نوشی کے قوانین دنیا میں سخت ترین ہیں اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں