بھوکے ہاتھی نے کھانے کی تلاش میں لکڑی کا شیڈ تباہ کر دیا

بینکاک : ( ویب ڈیسک ) تھائی لینڈ میں ایک بھوکے جنگلی ہاتھی نے کھانے کی تلاش کے دوران غصے میں لکڑی کے شیڈ کو تباہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ سورن میں ایک خوفناک اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک بھوکا ہاتھی خوراک کی تلاش میں پھرتا رہا اور ناکامی پر غصے میں اس نے لکڑی کے ایک شیڈ کو تباہ کر دیا۔

ہاتھی نے کھانے کی تلاش میں غصے سے لکڑی کے ایک گودام پر چڑھائی کی اور چاولوں کے تھیلے تک پہنچنے کے لئے گودام کی دیواریں توڑ دیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہاتھی خوراک ملنے کے بعد پرسکون ہو گیا اور اس نے مزید نقصان نہیں پہنچایا۔

بعدازاں اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھی کو دوبارہ جنگل میں پہنچا دیا۔

رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک اندازے کے مطابق 2,000 ایشیائی ہاتھی جنگل میں رہتے ہیں، جنگل میں وہ محفوظ جنگلات کے درمیان آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں اور کبھی کبھار سڑکوں پر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

نر ہاتھی افریقی ہاتھیوں کے برعکس، دس سال سے زیادہ عمر کے ہوتے ہی اکیلے گھومتے ہیں جبکہ مادہ ریوڑ کے ساتھ رہتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں