ماسک کی پابندی کے خاتمے پر شہریوں کو دوبارہ مسکرانا سکھانے کیلئے مراکز قائم کر دیے گئے

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں کورونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد ماسک کی پابندی ختم ہونے پر شہری مسکرانا بھول گئے جس پر مقامی افراد نے لوگوں کو دوبارہ مسکرانا سکھانے کیلئے مراکز کھول لیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مسکرانا سکھانے والے مراکز میں درجنوں طلباء نے داخلہ لیا ہے، ٹوکیو کے آرٹ انسٹیٹیوٹ میں طلباء آئینے کے سامنے مسکرانے کی مشق کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگ مسکرانا چھوڑ گئے ہیں، ان کی مسکراہٹ واپس لانا بہت ضروری ہے، نئے قائم ہونے والے مراکز میں مختلف طریقوں سے مسکرانے کی مشق کروائی جاتی ہیں۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق ماسک کی پابندی ختم ہونے کے باوجود 55 فیصد جاپانی شہری ابھی بھی ماسک پہنتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں