دنیا کا سب سے بڑا یاقوت اور گلابی ہیرا نیلام

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا یاقوت پتھر اور گلابی ہیرا نیلام کردیا گیا۔

نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران Estrela de Fura نامی یاقوت 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا۔

55.22 قیراط کا یاقوت افریقی ملک موزمبیق کی کان سے نکالا گیا تھا، خام شکل میں یہ 101 قیراط کا تھا اور تراش خراش کے بعد 55.22 قیراط کا ہوگیا،اس پتھر کی خون جیسی رنگ اسے کاٹنے اور پالش کرنے کے بعد سامنے آئی تھی۔

اس یاقوت کو ماہرین نے قدرت کا ایک بے مثال خزانہ قرار دیا ہے، اس سے قبل 2015 میں ایک 25.59 قیراط کا یاقوت 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا اور اب اس کا ریکارڈ Estrela de Fura نے توڑا۔

یاقوت کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ایک گلابی ہیرا بھی 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا، 10.57 قیراط کا یہ ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا کی کان سے نکالا گیا تھا اور اپنی شفاف رنگت اور بے داغ ہونے کی وجہ سے نایاب تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں