کتا فٹبال چھین کر لے گیا، گراؤنڈ میں موجود کئی فٹبالرز کی واپس لینے کی کوشش

میکسیکو: (ویب ڈیسک) میکسیکن لیگ کے میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کتا گراؤنڈ میں آگیا اور فٹبال لے کر بھاگ نکلا۔

گراؤنڈ میں کتے نے فٹبال دانتوں سے پکڑ کر کھلاڑیوں، ریفری اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کو خوب دوڑایا۔

کتے سے فٹبال واپس لینے کیلئے سب ہی کئی دیر تک کوشش کرتے رہے تاہم کتا بھی کھیلنے کے موڈ میں نظر آیا جس کی وجہ سے وہ فٹبال واپس دینے کو تیار نہ تھا اور اس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور سکیورٹی عملے کو خوب دوڑنا پڑا۔

اس دوران شائقین سیٹیاں بجاتے اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعے سے محظوظ ہوتے رہے اور میچ کے کمنٹیٹر بھی اس حوالے سے کمنٹری کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں