بھالو نے مونگ پھلی چرانے کیلئے گاڑی کا حلیہ بگاڑ دیا

کولوراڈو: (ویب ڈیسک) امریکا میں بھوکے بھالو نے گاڑی میں رکھی مونگ پھلی چرانے کیلئے گاڑی کا حلیہ ہی بگاڑ دیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں شہری کو اپنی گاڑی میں کھانے پینے کی اشیاء چھوڑنا کافی مہنگا پڑ گیا۔

جنگل سے نکلنے والے بھوکے بھالو نے اپنی بھوک مٹانے کیلئے کی جانے والی واردات کے دوران گاڑی کو اندر سے شدید نقصان پہنچایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھالو وہاں موجود ایک شخص کو دیکھ کر گاڑی سے نکل کر فوراً واپس جنگل میں بھاگ گیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس پر لوگ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں