وہ ریسٹورنٹ جہاں کسٹمرز کی تھپڑ سے تواضع کی جاتی ہے

نگویا: (ویب ڈیسک) جاپانی ریسٹورنٹ نے کسٹمرز کو سنیکس پیش کرنے سے پہلے منہ پر تھپڑ رسید کرنے کی انوکھی سروس متعارف کروا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاچی ہوکویا ازاکایا نامی یہ عجیب و غریب سروس کا حامل بار جاپان کے شہر نگویا میں واقع ہے جہاں کسٹمرز کو کھانے پینے کی چیزیں پیش کرنے سے پہلے خواتین سٹاف کی جانب سے تھپڑ رسید کیے جاتے ہیں۔

پہلے پہل بار کے خواتین سٹاف میں سے صرف ایک خاتون کسٹمر کی فرمائش پر اسے تھپڑ مارتی تھی تاہم اس عجیب و غریب شوق کی مانگ بڑھنے پر انتظامیہ نے تھپڑ مارنے کیلئے متعدد خواتین کو باقاعدہ ہائر کر لیا جو ایک تھپڑ مارنے کا 100 ین (90 سینٹ) تک وصول کرتی ہیں۔

یہ انوکھی سروس جاپانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں میں بھی کافی مقبول ہوئی ہے، متنازع سروس کی وجہ سے بار کے کاروبار میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، بار کا رخ کرنے والے من پسند لڑکی سے تھپڑ کھانے کا 500 ین تک دینے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں