جنوبی افریقہ میں دنیا کے وزنی ترین آلوبخارے کی کاشت
کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے کسانوں نے دنیا کا سب سے وزنی آلو بخارہ (آلوچہ) کاشت کر لیا۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دو کسانوں (ڈین اور ڈیون برنارڈ) نے جب اپنے فصلوں کی تیاری کے بعد انہیں اتارنا شروع کیا تو ایک چونکا دینے والا انکشاف یہ ہوا کہ ان کے باغ میں 16.3 اونس کا ریکارڈ توڑ آلوچہ پیدا ہوا ہے۔
یہ دونوں کسان اوپی پلاس بوئیڈری فارم کے مالک ہیں۔
دونوں کسانوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے آلوچے کی پیداوار ریکارڈ توڑنے کیلئے نہیں کی، بلکہ یہ تو خود بخود ریکارڈ توڑ بنے، ریکارڈ ساز 150 آلوچے ایک کمرشل درخت پر لگے، انہوں نے اتنے بڑے آلوچے کی پیداوار کیلئے کوئی سپیشل تیاری نہیں کی تھی۔
اس سے قبل بھاری آلوچے کا ریکارڈ جاپان میں 2021 میں قائم ہوا جب وہاں 3.8 اونس کے آلوچے پیدا ہوئے۔
ڈین برنارڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں بہت سے منفرد مائیکرو کلیمٹس ہیں جو کہ آلوچے کی پیداوار میں بہت مدد دیتی ہے، ہم ہر سال مٹی کے نمونے لیتے ہیں اور پھر ضرورت کے مطابق زمین کو تیار کرتے ہیں۔