21 سالہ طوطے کی رسولی کا کامیاب آپریشن
مدھیہ پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے 21 سالہ طوطے کی رسولی کا کامیاب آپریشن کر کے اس کی جان بچا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 6 ماہ قبل طوطے کے مالک کو اس کی گردن پر ایک گانٹھ نظر آئی جو بتدریج بڑھ رہی تھی جس کی وجہ سے طوطے کو کافی تنگ کا سامنا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ طوطا اس وجہ سے نہ تو ٹھیک سے آواز نکال اور بول پا رہا تھا اور نہ ہی وہ ٹھیک سے کھانا کھا سکتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوطے کی حالت کو دیکھتے ہوئے اس کے مالک نے علاج کیلئے ضلع میں موجود جانوروں کے ہسپتال کے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا جنہوں نے طوطے کا معائنہ کر کے آپریشن کا مشورہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ اتوار کو ڈاکٹروں نے طوطے کا آپریشن کیا جو کہ تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، ڈاکٹروں نے 20 گرام کی رسولی کو کامیابی سے نکالا جس کے بعد طوطا اب خطرے سے باہر اور مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہے۔
جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ضلع میں کسی پرندے میں ٹیومر کا یہ پہلا کیس ہے۔