بندر موبائل چرا کر چھت پر چڑھ گیا، رشوت لیکر واپس کرنے کی ویڈیو وائرل

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اتر پردیش: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز کی بھرمار ہے جہاں بندروں کو کچھ بھی چراتے ہوئے دیکھا گیا ہے، کبھی بندر چپس کے پیکٹ لے کر بھاگ جاتے ہیں تو کبھی شادی میں دھاوا بول دیتے ہیں۔

بھارت میں بندر لاکھوں کا سمارٹ فون چرا کر چھت پر گڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہمسایہ ملک بھارت کے شہر اتر پردیش کے گاؤن ورنداون سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر ایک شخص کا قیمتی سام سنگ S25 الٹرا سمارٹ فون لے کر عمارت پر چڑھ گیا۔

مذکورہ شخص نے اپنا موبائل واپس لینے کیلئے بندر کو 2 سے 3 مختلف مشروبات کے پیکٹ دینے کی پیشکش کی لیکن بندر نے انکار کر دیا، بہت کوشش کرنے کے بعد بندر نے آم کے جوس کا پیکٹ لینے کے بعد موبائل واپس کر دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ایمانداری عروج پر ہے، انہیں کچھ فروٹی یا جوس پلاؤ تب ہی وہ چوری شدہ فون واپس کریں گے، ورنہ یہ بالکل واپس نہیں کیا جائے گا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ سکول کی کہانیوں کی کتابوں کی ترکیبیں اب بھی کام کرتی ہیں، ایک شخص نے کہا کہ ’انہیں مقامی دکاندار تربیت دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں