امن مذاکرات: چین کے خصوصی ایلچی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

ماسکو: (دنیا نیوز) چین کے خصوصی ایلچی برائے یوریشین امور کی ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں یوکرین جنگ سے متعلق 12 نکاتی امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع میں مغربی ممالک بڑی رکاوٹ ہیں، تنازع کے سیاسی و سفارتی حل کیلئے روس اپنی کوششیں جاری رکھے گا، یوکرین امن مذاکرات کیلئے چین کی متوازن کوششیں قابل ستائش ہیں۔

دونوں فریقین نے روس، چین خارجہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا جس کا ہمیشہ مقصد خطے اور مجموعی طور پر کرہ ارض میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

چین یورپی حکومتوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ امن معاہدے پر دستخط کریں جس کے تحت روس کے زیر کنٹرول علاقوں سے یوکرین کو دستبر دار کروایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں