افغانستان میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، 13 افراد جاں بحق

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت برائے قدرتی آفات کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے کہا ہے کہ سیلاب اور طغیانی سے پکتیا، دائی کنڈی، خوست، ننگرہار، قندھار، باغلان اور غور صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سڑکیں تباہ جبکہ 3000 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی اور 56 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب سے افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے جہاں لاکھوں لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں