برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر بارڈر کنٹرول ای گیٹس سسٹم تکنیکی خرابی کا شکار

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر بارڈر کنٹرول ای گیٹس سسٹم تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا، ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

برطانیہ کے مختلف ہوائی اڈوں پر خود کار بارڈر کنٹرول گیٹس میں خرابی آنے سے مسافروں کے پاسپورٹ سکین نہیں ہو رہے جس سے سیکڑوں مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سوشل میڈیا پر لندن کے گیٹ وک اور ہیتھرو ہوائی اڈوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہی، مایوس مسافروں نے کئی گھنٹے لائن میں انتظار کرنے کی شکایت کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں