سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے، صدر، وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بیلگریڈ: (دنیا نیوز) سربیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے شرکاء نے فائرنگ سے ہلاکتوں کے دو بڑے واقعات پر صدر اور وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سربیا میں حکومت کے تشدد کے کلچر کی وجہ سے فائرنگ سے ہلاکتوں کے 2 بڑے واقعات پیش آئے جس کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے، ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدر اور وزیر داخلہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، سربیا کے صدر پارٹی سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں