اقوام متحدہ نے ایران کی جوہری تنصیبات میں نگرانی کے آلات دوبارہ نصب کر دیے

ویانا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے ایران کی بعض جوہری تنصیبات میں نگرانی کے آلات دوبارہ نصب کر دیے ہیں۔

ایران کی جوہری تنصیبات میں نگرانی کے آلات ویانا میں قائم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے وضع کردہ سازوسامان کا حصہ ہیں۔

آئی اے ای اے نے ایران کے ساتھ مارچ میں ان آلات کی تنصیب پر اتفاق کیا تھا تاکہ ایران کے جوہری ادارے سے تعاون پر دونوں فریقین کے درمیان تعطل کو ختم کیا جا سکے۔

آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب 114.1 کلوگرام یورینیم ہے جو 60 فی صد تک افزودہ ہے اور یہ یورینیم ہیکسا فلورائڈ کی شکل میں ہے جسے آسانی سے مزید افزودہ کیا جاسکتا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں