سعودی وزیر خارجہ کی برکس کے موقع پر ایرانی ہم منصب ملاقات

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزراء کی ملاقات کیپ ٹاؤن میں برکس ممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی اور اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے کئی شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بیجنگ میں چینی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے میں دونوں ممالک کے معاہدے پر عمل درآمد کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا، جس میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے کام کو تیز کرنا بھی شامل ہے۔

شہزادہ فیصل اور امیر عبداللہ نے مشاورتی ملاقاتوں اور تعاون کو اس انداز میں تیز کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا جو دونوں ممالک کے مفاد میں کام آئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں