غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے: پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی: (دنیا نیوز) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ جنگ سے انسانیت کو خطرات لاحق ہیں، غزہ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے عالمی رہنماؤں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں جان سے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں ، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، بات چیت کے تحت اس تنازع کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں