طالبان خواتین کو معاشرے میں بے جان کردار بنا دینے والے قوانین ختم کریں: اقوام متحدہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے افغان طالبان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے قوانین کو مکمل طور پر ختم کرے جو خواتین کو معاشرے میں ایک بے جان کردار بنا دینے والے ہیں۔

انسانی حقوق چیف وولکر ترک نے یہ مطالبہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان ان تمام قابل مذمت قوانین کو فوری طور پر ختم کر دیں جو خواتین کو بغیر چہرہ اور بغیر آواز کے ایک سائے کی طرح بنا دینے والے ہیں۔

انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ کے مطابق افغانستان میں یہ نئے قوانین پچھلے ہفتے متعارف کرائے گئے ہیں جن کے نفاذ سے خواتین کا کردار معاشرے سے بالکل ہی غائب ہو جائے گا، خواتین کی آواز کو خاموش کر دیا جائے گا اور ان کی انفرادی خود مختاری کوختم کر دیا جائے گا۔

انسانی حقوق کے شعبے کے اقوام متحدہ کے چیف نے کہا یہ مکمل طور پر ناقابل قبول قوانین ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں