تیونس کے صدر پر تنقید کرنے والی خاتون وکیل کو آٹھ ماہ کی سزا

تیونس: (ویب ڈیسک) تیونس کی عدالت نے ایک وکیل اور میڈیا کی شخصیت کو ملک کے صدر قیس سعید کے خلاف تنقیدی تبصروں پر آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

56 سالہ سونیا دہمانی کو 11 مئی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب نقاب پوش پولیس نے تیونس کی بار ایسوسی ایشن پر چھاپہ مارا تھا، وہاں انہوں نے ٹیلی ویژن پر کئے گئے تبصروں کے بعد پناہ لے رکھی تھی، ابتدائی طور پر چھ جولائی کو ایک سال قید کی سزا کے خلاف انہوں نے اپیل کی تھی۔

دفاعی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ دہمانی کو حراست میں ذلت آمیز جامہ تلاشی کا نشانہ بنایا گیا اور لمبا سفید نقاب پہننے پر مجبور کیا گیا جو عموماً ان خواتین کے لئے مخصوص ہوتا ہے جن پر جنسی جرائم کا مقدمہ چلایا جاتا ہے حالانکہ دہمانی کے خلاف اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں