آسٹریلوی فوجی نمائش میں غزہ جنگ کے مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپ

میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی فوجی نمائش میں غزہ جنگ کے مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپ ہوگئی۔

آسٹریلیا میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے کوڑے دانوں کو آگ لگا دی اور پولیس پر گھوڑے کے فضلے کی کھاد پھینکی جس پر افسران آنسو گیس، سٹن گرنیڈ اور سیاہ مرچ کے سپرے سے جواب دینے پر مجبور ہو گئے۔

جنگ مخالف کارکنان میلبورن میں جاری سہ روزہ فوجی نمائش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں تمام دنیا سے ہتھیاروں اور فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی ہے۔

25,000 متوقع مظاہرین کے ہجوم سے خوفزدہ ہو کر مقامی پولیس نے خطے کے علاقوں سے پولیس کے وسائل کا رخ احتجاج کی طرف موڑ دیا جو 20 سالوں میں پولیس فورس کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

لیکن سرکاری حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ روز صرف 3,000 لوگ آئے جن میں سے اکثر افراد پولیس کے ساتھ جھڑپوں سے پہلے نمائش کے شرکاء پر چلائے۔

عارضی رکاوٹیں کھڑی کرنے اور کوڑے دانوں کو آگ لگانے سے قبل مظاہرین نے گھوڑے کے فضلے کی کھاد، انڈے اور بوسیدہ ٹماٹر پولیس پر پھینکے، کارکنوں کے گروپس بشمول ایکس ٹِنکٹ ریبیلیئن اور سٹوڈنٹس فار پالسٹائن احتجاج کے لئے متحد ہو گئے ہیں جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ غزہ تنازع پر کینبرا کے مؤقف کی وجہ سے شروع ہوا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں