امریکا میں سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 150 سے متجاوز

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا میں سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریاں جاری رہیں، ہلاک افراد کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔

شمالی اور جنوبی کیرولینا، جارجیا، فلوریڈا اور ورجنیا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، امریکی صدر جوبائیڈن آج شمالی کیرولینا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

نائب امریکی صدر کملا ہیرس بھی سیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے جارجیا جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں