سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے فون پر بات کی۔
ٹیلیفون کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔