سپین میں سیلاب متاثرین کا شدید احتجاج، شاہی خاندان کو گھیر کر بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عوام نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے شاہی خاندان کو گھیر لیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیلاب زدہ ویلنسیا میں مظاہرین نے احتجاجاً ہسپانوی بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا، ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز متاثرہ علاقے کا دورہ کر رہے تھے، شاہی خاندان اور حکومتی اراکین کو دیکھتے ہی متاثرین مشتعل ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ مظاہرین نے حکام کے خلاف قاتل، قاتل کے نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے حکومتی اداروں کی جانب سے سیلاب کی بروقت اطلاع نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا، متاثرین نے امدادی کارروائیوں میں سست ردعمل پر بھی حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں