امریکا کی یمن میں متعدد مقامات پر بمباری، کئی عمارتیں زمین بوس

یمن: (دنیا نیوز) امریکا کی یمن میں متعدد مقامات پر بمباری جاری رہی۔
امریکی حملوں میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں پر حملے بڑھانے کی دھمکی دیدی۔
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے عالمی تجارتی شپنگ کو بڑے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔