مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کا طواف اور دعائیں، روح پرور مناظر

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑا۔

مسجد الحرام میں بھی بارانِ رحمت برسنے کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، اس دوران زائرین نے انتہائی ذوق و شوق سے عمرہ کے اراکین انجام دیئے۔

موسلا دھار بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف اور عبادتوں میں مصروف رہے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں