ایران میں جاری پر تشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں جاری پر تشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔

امریکی انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتوں میں 490 مظاہرین اور 48 سکیورٹی اہلکار لقمہ اجل بنے، 10 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

مظاہروں کے دوران جاں بحق سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی، لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایرانی حکومت نے امریکا اور صیہونی نظام کے خلاف مزاحمت میں مارے گئے افراد کو شہید قرار دیدیا، ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں