شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی آیت اللہ خامنہ ای کی آخری تصویر جاری

تہران: (دنیا نیوز) ایرای حکام نے شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری تصویر جاری کر دی۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری تصویر ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں انہیں قرآن پاک پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی تصویر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے تھے، ان کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای اب ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں