نیتن یاہو لبنان کیساتھ جلد براہ راست مذاکرات کیلئے تیار

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست بات چیت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنے بیان میں نیتن ہاہو نے کہا کہ اسرائیل ’جلد از جلد‘ لبنان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کے بار بار مطالبات کے پیشِ نظر میں نے کل کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کرے۔

نیتن یاہو کے مطابق یہ مذاکرات حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان پُرامن تعلقات قائم کرنے پر مرکوز ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان کے وزیرِاعظم کی جانب سے بیروت کو غیر فوجی بنانے کی آج کی اپیل کو سراہتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں