لبنانی صدر نے اسرائیل کیساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی
بیروت: (دنیا نیوز) لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی ہے، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز اور براہِ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے ، جس پر اب تک مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔
صدر جوزف عون نے زور دیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان مزید تصادم کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔