امریکی منصوبوں کےخلاف ایرانی فورسز ڈٹ کر رہیں: مجتبی خامنہ ای
تہران:(دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی منصوبوں کےخلاف ایرانی فورسزڈٹ کررہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کونئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ فوج قوم کے بیٹے کی مانند ہےجو عوام کے گھروں سے جنم لیتی ہے، کچھ طاقتیں ایران کوتقسیم کرنا چاہتی ہیں، امریکی منصوبوں کےخلاف ایرانی فورسزڈٹ کر رہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج سرحدوں کی بہادری کے ساتھ حفاظت کر رہی ہے، ایرانی فوج کے قیام کے دن پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔