ٹرمپ نے نفسیاتی امراض کی تحقیق تیز کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نفسیاتی امراض کی تحقیق تیز کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
واشنگٹن میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیا کسی نے دیکھا کہ سپین کا کتنا برا حال ہے؟ سپین کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
اُنہوں نے صدر ٹرمپ نے نفسیاتی امراض کی تحقیق تیز کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، ادویات پر مبنی طبی تحقیق اورعلاج تک رسائی کے لیے اصلاحات کا اعلان کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے نفسیاتی بیماریوں کیلئے ادویات کی تحقیق اور اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا میں منشیات کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سپین نیٹو میں بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتا،وہاں معیشت کمزور ہو چکی ہے، میری وجہ سے ادویات کی قیمتیں50 سے 80 فیصد تک کم ہوئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام سب جانتے ہیں، ایبوگین پر تحقیق کے لیے 50 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کررہے ہیں، حکم نامہ ایف ڈی اے سے منظور شدہ کسی دوا کا شیڈول تبدیل کردے کا۔
امریکی صدر نے مزید کہا ایران آبنائےہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے،امریکا نےایران سےمذاکرات میں بھرپوراندازمیں اپنا موقف پیش کیا، ایران سےبات چیت کررہےہیں آج رات تک معلومات آجائیں گی۔