ٹرمپ کا ایران سے سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت سے اپیل کی کہ ان خواتین کو رہا کیا جائے، اگر یہ اقدام کیا گیا تو وہ اسے نہایت مثبت پیش رفت سمجھیں گے اور اس سے جاری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان خواتین کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، اور یہ پیغام خاص طور پر ان ایرانی رہنماؤں کے لیے ہے جو جلد امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں شریک ہونے والے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل کی ہے۔