اسلام آباد ریڈ زون میں تمام وفاقی دفاتر کل ورک فرام ہوم کریں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریڈ زون ایریا میں قائم تمام وفاقی دفاتر کل ورک فرام ہوم کریں گے۔
کابینہ ڈویژن نے اہم اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل کو دفاتر بند نہیں ہوں گے بلکہ کام گھروں سے ہوگا، ریڈ زون کی وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تمام افسران اور سیکرٹریل سٹاف کو سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ مختصر نوٹس پر طلبی ممکن ہے، ضرورت پڑنے پر افسران کو فوری دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں میڈیا کے ذریعے عوام تک معلومات پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔