ڈسکہ میں معمولی رنجش پر 18 سالہ نوجوان قتل

ڈسکہ: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ میں معمولی رنجش پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

18 سالہ بلال ولد قاری الیاس کی گاؤں کے لڑکوں سے معمولی تلخ کلامی ہوئی،ملزمان حسنات وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا، تشویشناک حالت میں بلال کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا گیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے، متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں