آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی جانب اہم سنگ میل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا جا رہا ہے۔
سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے تحت دور دراز علاقوں میں 4 جی سروس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 47 نئے 4 جی ٹاورز نصب کر رہا ہے جن میں سے 11 ٹاورز پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں میں جدید سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دونوں خطوں میں 4 جی سروسز کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 87 میں سے 53 سائٹس کو اپ گریڈ بھی کر دیا گیا ہے جس سے رابطے کے نظام میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
حکام کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کنیکٹیویٹی کے اس منصوبے کو دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے نتیجے میں تعلیم، کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ وہ ملکی ترقی اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔