غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ جاری، مزید 4 فلسطینی شہید کر دیئے

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

غزہ وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تازہ یومیہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 4 افراد شہید، 15 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ حملوں میں شہید ہونے والے ایک شخص کی لاش بھی ملبے سے نکال لی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر 2025 سے اب تک 850 افراد شہید، 2 ہزار 433 زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 736 ہوگئی، 1 لاکھ 72 ہزار 535 افراد زخمی ہو چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں