امریکا نے ایران کے گرد بحری ناکہ بندی مزید سخت کردی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کے گرد بحری ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے اور ایرانی بحری سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس بحری ناکہ بندی کا آغاز چار ہفتے قبل کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایران کی سمندری نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی افواج اب تک 67 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہیں جبکہ متعدد جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں تک رسائی سے بھی روک دیا گیا۔

بیان کے مطابق انسانی امداد لے جانے والے 15 جہازوں کو خصوصی اجازت کے تحت گزرنے دیا گیا، تاہم حکم عدولی کرنے والے 4 جہازوں کو “ناکارہ” بنا دینے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق رواں ہفتے مزید 2 تجارتی جہازوں کو وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں