کویت نے ایرانی کشتی پر حملہ کرکے 4 شہریوں کو حراست میں لے لیا: عباس عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ کویت نے خلیج فارس میں ایک ایرانی کشتی پر حملہ کرکے 4 ایرانی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ واقعہ اس جزیرے کے قریب پیش آیا جسے امریکا ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کویتی اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کویت کے اس عمل کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
تہران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی میں اضافے سے گریز چاہتا ہے، تاہم اپنے شہریوں کے خلاف کسی بھی کارروائی پر خاموش نہیں رہے گا۔