روس نے 800 ڈرونز سے حملہ کیا، یوکرینی صدر کا دعویٰ
کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر کم از کم 800 ڈرونز سے حملہ کیا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی حملوں میں 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوئے، روس نے یوکرین کے نیٹو ممالک کی سرحد کے قریب مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اور لتھوانیا نے ڈرون ڈیل پر دستخط کئے ہیں، فضائی حدود کی حفاظت میں مدد کیلئے ماہرین کو لتھوانیا بھیج رہے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ ہم امریکی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، توقع ہے کہ امریکی صدر دورہ چین پر یوکرین جنگ کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔