پورے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر فوجی ساز و سامان تباہ کیا، ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران پورے مشرق وسطیٰ میں اڈوں پر امریکی فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ، اسرائیل کی جنگ سے پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں، امریکہ کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، ایرانی افواج تیاری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ آبنائے ہرمز کا مغربی حصہ کنٹرول کرتی ہے، آبنائے ہرمز کے مغربی حصے کو ایران کی بحری افواج کنٹرول کرتی ہیں، جنگ کے دوران ایرانی فوج نے دشمن کو کسی بھی ہدف تک پہنچنے سے روکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں