ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت، 67 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکے: امرکی سینٹرل کمانڈ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ امریکی افواج اب تک 67 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہیں، حکم عدولی کرنے والے 4 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا، متعدد جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں تک رسائی سے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے مزید 2 تجارتی جہازوں کو وارننگ کے بعد واپس جانے پر مجبور کیا گیا، انسانی امداد لے جانے والے 15 جہازوں کو خصوصی اجازت کے تحت گزرنے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں