شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شاہ چارلس نے یوکرین اور مشرق وسطی میں طویل مدتی امن کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی شاہ چارلس نے نئے پارلیمانی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیل و فلسطین کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے رہیں گے، نیٹو سے وابستگی برقرار رکھیں گے اور یورپی یونین سے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لئے تعاون جاری رکھے گی، اسرائیل و فلسطین کیلئے دو ریاستی حل کے فروغ کی حمایت جاری رہے گی، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے دو ریاستی حل چاہتے ہیں۔
برطانوی شاہ چارلس کے مطابق نیٹو سے وابستگی برقرار رکھیں گے، یورپی یونین سے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے، حکومت پولیس، این ایچ ایس اور کرمنل سسٹم میں اصلاحات کرے گی، نئی قانون سازی سے امیگریشن اور پناہ گزینوں کا سسٹم پر اعتماد بڑھے گا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں صدیوں پرانی تاریخی روایت ایک بار پھر دہرائی گئی، شاہ چارلس پارلیمنٹ خطاب سے قبل بلیک راڈ ہاؤس آف کامنز پہنچے۔