امریکہ ایران امن معاہدے کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے: واشنگٹن ٹائمز کا دعویٰ
نیویارک :(دنیا نیوز) امریکی اخبار ’ دی واشنگٹن ٹائمز ‘نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے حتمی امن معاہدے کا مسودہ طے پا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کا باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے جبکہ اہم مذاکرات کار مجوزہ مسودے کی منظوری دے چکے ہیں۔
امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مسودے کی منظوری امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، امریکی سفارت کار سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا مجوزہ مسودہ حتمی منظوری کے لیے اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا گیا، امریکا اور ایران امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا جلد اعلان کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہو گیا، امریکا اور ایران 24 گھنٹے میں امن معاہدے کا اعلان کریں گے، امریکا اور ایران تمام محاذوں پر جنگ بندی کیلئے مفاہمت پر اتوار کو اتفاق کر لیں گے۔
واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے اعلان سے تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا ایران اختلافات دور کرانے میں اہم کردار ادا کیا منظوری کیلئے اعلیٰ قیادت کو ارسال کردیا گیا۔