روس کا ایران امریکا مذاکرات جاری رکھنے پر زور

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا انتہائی اہم ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے مفادات کا مکمل خیال رکھا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی بنیادی ذمہ داری خود امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تسلسل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی راہ ہموار کرنے کے لیے ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں