ایران اب کسی شرارت پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا، ابراہیم رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی قومی سلامتی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اب کسی شرارت یا بے امنی پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں ایرانی توازن قائم کرنے کے عمل میں شامل ہیں، مزید کوئی شرارت کی گئی تو اس سے امریکیوں کو کچھ تکلیف ہوگی لیکن وہ اس کے عادی ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اپنے ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ سفارت کاروں کی نہیں بلکہ میزائلوں کی زبان بہتر سمجھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں